اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے سفری پابندی ختم کر دی ہیں۔ مسافروں کو 48 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ اکتوبر میں سعودی عرب کے لیے مزید اضافی پروازیں چلانے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ ویزا یا اقامہ رکھنے والے افراد سعودی عرب جا سکتے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مسافروں کو 48 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستانیوں کے سفر پر مخصوص پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے قبل سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی 75 پروازیں تھیں جو کورونا صورتحال کے باعث 22 ہو گئی تھیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پروازیں کم ہونے کی وجہ سے سعودی عرب جانے والوں کو مشکلات تھیں۔ سعودی حکام نے 21 اضافی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے۔ یکم سے 30 اکتوبر تک مزید پروازیں چلانے کا معاملہ زیر غور ہے۔