سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بند کی گئی اپنی سرحدیں کھولنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پروازیں بھی بحال کر دی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے بیرون ملک آمدورفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے مختلف ممالک کے مسافروں فضائی آپریشن محدود کر دیا تھا تاہم حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کے بعد سعودی حکومت نے آمد و رفت اور بین الاقوامی پروازیں بحال کردی ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سرحدیں کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں لہذا آج سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی اور سمندری راستوں سے بھی آمد ورفت بھی بحال کردی گئیں۔
واضح رہے سعودی حکومت کی جانب سے یہ پابندی 20 دسمبر کو ایک ہفتے کے لیے لگائی گئی تھی تاہم اسے مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔