انٹرنیشنلاہم خبریں

سعودی عرب میں کرونا کے 119 نئے کیسز کی تصدیق، آج سے رات کے کرفیو کا اعلان

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے کرونا کے 119 مزید کیسز کی تصدیق کے بعد مملکت میں آج سے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب میں شہریوں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں، شاہ سلمان نے آج سے اکیس روز تک رات کا کرفیو لگا دیا۔ وزارت داخلہ ملک میں کرفیو کے اعلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ تمام سول اور فوجی ادارے وزارت داخلہ سے تعاون کےپابند ہوں گے۔

سرکاری اور نجی شعبوں کے ملازمین کرفیو کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، سعودی عرب میں ایک روز میں کرونا وائرس کے 119 کیسوں کی تصدیق کے بعد ٹوٹل متاثرین کی تعداد 511 ہو گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You