ریاض: سعودی عرب میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔
سعودی عرب میں شدید بارش کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی، ریلے میں کئی گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔ سعودی حکام کے مطابق عسیر ریجن میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں پھنسے 4 افرادکو بچا لیا گیا ہے۔
مکہ ریجن میں بھی گرد وغبار کا طوفان اور گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ مدینہ ریجن میں بارش کے بعد سیلابی ریلے بہنا شروع ہو گئے ہیں۔