انٹرنیشنلاہم خبریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں 28.9 فیصد اضافہ

اسلام آباد: (اے پی پی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک بھجوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 28.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر 2020ء تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.715 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 28.9 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.106 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2020ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 634.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 549.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر ارسال کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں مجموعی طور پر 26.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی سے لے کر اکتوبر 2020ء تک کی مدت میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 9.43 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 7.754 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You