انٹرنیشنلاہم خبریں

سعودی عرب، ترکی، ملائیشیا، ایران، امریکا اور یورپ میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے، ایران، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا، امریکا اور یورپ میں بھی آج عید الفطر ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں عید کل ہوگی۔

دنیا بھر میں عید الفطر پر اجتماعات، کورونا وائرس کے باعث اس بار عید پابندیوں اور احتیاط کے ساتھ منائی جارہی ہے، سعودی عرب میں مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی گئی، پابندی کے باعث شہری شریک نہیں ہوئے، صرف مسجد کے ارکان نے ہی نماز ادا کی، اس موقع پر امت مسلمہ کی خوشحالی، کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی مغفرت اور اس وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مسجد نبویؐ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں مسجد کے اراکین نے ہی شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن، بحرین اور قطر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے۔

ترکی، ایران، مصر، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی آج چھوٹی عید سادگی سے منائی جا رہی ہے، امریکا اور یورپ میں بھی آج عید الفطر ہے۔ بنگلا دیش اور بھارت میں چھوٹی عید کل منائی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You