اہم خبریںپاکستان

سستی شہرت کیلئے سیاسی اداکار نے گرفتاری کا ڈرامہ کیا، فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنما عطا تارڑ کی گرفتاری کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں حراست میں ہی نہیں لیا گیا تو رہائی کیسی؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رنگ بازی اور شو بازی (ن) لیگ کا وطیرہ ہے۔ پولیس کو عابد رضا کی گاڑی میں اسلحہ کی اطلاع ملی۔ عطا تارڑ اس موقع پر خود اچھل کر پولیس وین میں بیٹھ گئے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ اور عابد رضا نے افراتفری پھیلائی۔ عطا تارڑ شاید سینیٹ میں پہنچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ رنگ باز عطا تارڑ اپنی جماعت کو متاثر کر سکتے ہیں کسی اور کو نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ نے سیاسی گیدڑ کا کردار ادا کیا۔ عطا تارڑ سستی شہرت سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You