اہم خبریںکرائمز

سرکاری زمین پر قبضے کا الزام، مائزہ حمید کا شوہر اور تہمینہ دولتانہ کا بھائی طلب

لاہور: سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی کو کل طلب کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمیہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے دو الگ الگ ریفرنس بھیجے ہیں۔

ریفرنس کے مطابق عمر ارشد گجر وہاڑی میں محکمہ انہار کی 63 ایکڑ اراضی پر پندرہ سال سے غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔

دوسری جانب حکام کے مطابق میاں زاہد دولتانہ نے 48 ایکڑ زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ دونوں نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You