سرپرست اعلیٰ سوہاوہ پریس محمد شیراز کیانی مختصر دورہ کے بعد برطانیہ روانہ
(بابرکیانی)سوہاوہ پریس کلب کے وفد کی گزشتہ شب شیراز کیانی سے الوداعی ملاقات
ملاقات میں سید عنصر شاہ کو سرپرست سوہاوہ پریس کلب مقرر کرنے پر اتفاق
سوہاوہ : سرپرست اعلیٰ سوہاوہ پریس کلب محمد شیراز کیانی مختصر دورے کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے گزشتہ شب سوہاوہ پریس کلب کے وفد نے سرپرست اعلیٰ محمد شیراز کیانی کی رہائش گاہ واقع اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی وفد میں چئیرمن سوہاوہ پریس ملک حمید اللہ اعوان، صدر راجہ فیصل الیاس کیانی، وائس چیئرمین شیخ علی رضا ، فنانس سیکرٹری چوہدری امجد اور انفارمیشن سیکرٹری راجہ بابر کیانی شریک تھے
راجہ محمد شیراز کیانی جنکا دورہ پاکستان 22 فروری تک تھا لیکن نجی مصروفیات کی وجہ سے انھیں یہ دورہ مختصر کرنا پڑا سرپرست اعلیٰ کی اچانک روانگی کے باعث سوہاوہ پریس کلب کے ممبران اور عہدے داران کی تقریب حلف برداری کو فی الوقت ملتوی کر دیا گیا اب سوہاوہ پریس کلب کی تقریب حلف برداری 2 ماہ بعد محمد شیراز کیانی کی دوبارہ وطن آمد کے موقع پر کی جائے گی
وفد نے سرپرست اعلیٰ شیراز کیانی کے ساتھ پریس کلب کے تفصیل امور پر تبادلہ خیال بھی کیا اس موقع پر محمد شیراز کیانی نے پیر سید عنصر شاہ گیلانی کو بطور سرپرست سوہاوہ پریس نامزد کیا جسے وہاں موجود تمام عہدے داران نے خوش آمدید کہا اور موقع پر ہی پیر سید عنصر شاہ گیلانی کی بطور سرپرست سوہاوہ پریس کلب تقرری کا اعلان کر دیا گیا
