BBC Urdu TV

سب سے بڑا گناہ کبیرہ نا انصافی اور حق تلفی

سب سے بڑا گناہ کبیرہ نا انصافی اور حق تلفی

الله اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بھی نیک کام کیلئے بنا اجرت کوئی احکامات جاری نہیں کیئے۔ احادیٹ و تاریخ اسلام ہمیں بتاتی ہے کہ جب مسجد نبوی کیلئے زمین لینی چاہی تب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود قیمت ادا کی ایسی بیشمار واقعات و احکامات ہیں جس میں دینی امور ہوں یا دنیاوی تمام میں اجرت کے معاملے کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا گیا ایک حدیث کے مطابق مزدور کی مزدوری اس کے پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کرنے کا حکم صادر کیا ھے بحیثیت ہم منحصل قوم باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں مگر دینی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے نظر نہیں آتے ہمارے جیسوں کو کہتے ہیں قول و فعل میں تضاد رکھنے والے یا پھر دوہری شخصیت والے۔ یاد رکھئے کہ جب تک ملازمین کی اجرتیں بے انصافی پر محیط ہونگیں نہ وہ ادارہ پینپے گا نہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔مسلمان کا سب سے بڑا گناہ کبیرہ نا انصافی اور حق تلفی ہے۔ واللہ العلم۔

جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر کے پی سی یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل و ممبر کراچی پریس کلب

Exit mobile version