BBC Urdu TV

سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو دہشگردی کیخلاف متحد کیا۔اکرام الدین

سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو دہشگردی کیخلاف متحد کیا۔اکرام الدین

ہمیں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے تعلیم کو اپنی میراث اور ھتیار بنانے کی ضرورت ہے۔فوکل پرسن وزرات خارجہ اٹلی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی 9 ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے ان معصوم ہیروز کی قربانیوں سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہمیں آپس کے باہمی اختلافات کو بھلا کر دہشگردی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کیلئے مل جل کر کوشیش کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ 9 سال کے بعد بھی سانحہ اے پی ایس کا غم روز اول کی طرح پوری قوم کے دلوں میں تازہ ہے۔اور یہ ھمیشہ موجود رھے گا اللہ تبارک و تعالی اے پی ایس شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی افراد کو صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین

Exit mobile version