سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کی دارلعوام رحمانیہ چشتیہ تمبرپورہ شریف آمد
سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کی دارلعوام رحمانیہ چشتیہ تمبرپورہ شریف آمد۔
اس موقع پر انہوں نے تحریک عشق مصطفی کے سربراہ الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا سے ملاقات کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما اور حلقہ پی کے 83 سے نامزد امیدوار ثمر بلور کی دارلعوام رحمانیہ چشتیہ تمبرپورہ شریف آمد اس موقع پر انہوں نے تحریک عشق مصطفی کے سربراہ الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا سے ملاقات کی اس موقع پر الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا نے ثمر بلور کو تحریک عشق مصطفی برائے خواتین کے صوبائی صدر خیبر پختون خواہ منتخب کیا اور ثمر بلور کو تحریک عشق مصطفی کا جھنڈا بھی تحفے میں پیش کیا اور ان کیلئے بہت دعائے بھی کی اس موقع پر ثمر بلور نے الحاج پیر سید عنایت علی شاہ باچا کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔