BBC Urdu TV

سابقہ چئیرمن لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی

خبر شامل کرتے ہیں ڈیرہ غازی خان سے ڈسٹرکٹ بیورو چیف ناصر محمود قریشی کی رپورٹ کے مطابق

سابقہ چئیرمن لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کریں جہاں چلڈرن وارڈ میں سہولیات کا فقدان ہے ایک بیڈ پر دو سے تین بچے لیٹے ہوئے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ کی بات ہے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ اس وقت آبادی کے بڑھ جانے کی وجہ چلڈرن وارڈ نہ کافی ہے اسی وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیرہ غازی خان چلڈرن ہسپتال کا انعقاد کیا جائے تاکہ پورے ڈویژن کے لوگ اس سے مستفید ہو جائے جبکہ ملتان میں بچوں کا ہسپتال علیحدہ سے بطور سول ہسپتال کے نام سے کام کر رہا ہے اور بہاولپور میں وکٹوریہ ہسپتال میں بھی بچوں کے لیے چلڈرن ہسپتال کا انعقاد کیا گیا ہے آخر میں عامر محمود قریشی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں جدید چلڈرن ہسپتال کا انعقاد کیا جائے

Exit mobile version