اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انتہا پسندانہ، مکروہ فلسفے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک زوال پذیر معاشرہ ہی تعصبات کی اجازت دے سکتا ہے۔
تفصیل کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بی جے پی، ہندوتوا اور آر ایس ایس کے انتہا پسندانہ، مکروہ فلسفے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک زوال پذیر معاشرہ ہی تعصبات کی اجازت دے سکتا ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بھارت کے شہر ممبئی کے ایک رہائشی منصوبہ میں مسلمانوں کے حوالہ سے تعصب پر مبنی اشتہار، جس میں کہا گیا ہے کہ جانوروں اور مسلمانوں کو داخلہ کی اجازت نہیں پر اپنے تبصرہ میں صدر مملکت نے کہا کہ اکیسویں صدی میں اس طرح کے تعصب کو بھارت میں ریاستی حمایت حاصل ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بی جے پی، ہندوتوا اور آر ایس ایس کے انتہا پسندانہ ، مکروہ فلسفے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ایک زوال پذیر معاشرہ ہی اس کی اجازت دے سکتا ہے۔