BBC Urdu TV

زندگی کا مقصد معذور افراد کو ہنر مند بنا کر روزگار مہیا کرنا ہے۔چئیر پرسن انجم انور

زندگی کا مقصد معذور افراد کو ہنر مند بنا کر روزگار مہیا کرنا ہے۔

چئیر پرسن انجم انور
راولپنڈی17فروری بین لاقوامی تنظیم کی چئیرپرسن سماجی راہنما انجم انور نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد پاکستان میں معزور افراد کو ہنر مند بنا کر روزگار مہیا کرنا ہے تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں،معذور افراد کی سہولت کے لئے اپنے مرکز میں جدید طرز کا سکول، سلائی سنٹر، بیوٹی پارلر کے علاوہ معزور افراد کے مصنوعی اعزا بنانے کی ورکشاپ بھی قائم کر رکھی ہے، معذوروں کی جسمانی ورزش، دماغی علاج کے علاوہ ایک ٹرامہ وارڈ اور زبان سیکھانے کا منفرد وارڈ قائم کیا گیا ہے۔جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ معزور افراد کے لئے امریکہ کی مختلف ریاستوں جن میں کیلیفورنیا، سیکرومنٹو کیلیفورنیا،ڈیلس ٹیکساس اور ہیوسٹن میں فنڈ ریزنگ ڈنر کریں گی جس کا اہتمام پاکستانی امریکن دوستوں نے کیاُہے جبکہ پروگراموں میں میوزک کا بھی بندوبست بھی کیا گیا ہے۔فنڈریزنگ سے معذور افراد کی نئی عمارت کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

Exit mobile version