اہم خبریںپاکستان

زائرین کو ملک میں داخلے کی اجازت دینا ہماری ذمہ داری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کو ملک میں داخلے کی اجازت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ تفتان سرحد پر پاکستان کی جانب سہولیات کو بہت بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ایرانی شہر قم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہزاروں زائرین کو سہولت دی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی سرحد بند ہے، مگر پاکستانی شہریوں کو داخل ہونے کی اجازت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ پاکستانی اور ایران کی حکومتیں زائرین کے معاملہ پر مشترکہ مشاورت سے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اور مشن ایرانی حکومت کے ساتھ زائرین کے معاملہ پر رابطہ میں ہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button

I am Watching You