اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

زائد خواتین جن میں خلاباز اور دیگر شعبوں کی ماہر خواتین نے بھی شامل ہیں اسپیس space کے لئے اڑان بھر چکی ہیں

? خواتین کے خلائی کارنامے

یوں تو خواتین کو تعلیم سے دور رکھ دن رات چادر اور چار دیواری کے تقدس کی مالا جپتے رہنے والے

فلسفیوں اور گھر کی چاردیواری میں بند کر کے اپنی اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرانے والے شعرا سے دنیا کا چپہ چپہ بھرا ہے, لیکن اس کے باوجود گھر کی چار دیواری ہی کیا, سیارہ زمین کی اندیکھی اونچی اور مضبوط دیواروں کو اپنے خلائی ارادوں اور جذبوں سے پھلانگ کر اب تک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ساٹھ سے بھی زائد خواتین (جن میں خلاباز اور دیگر شعبوں کی ماہر خواتین نے بھی شامل ہیں ) اسپیس space کے لئے اڑان بھر چکی ہیں.

? دنیا میں زمین کی کشش ثقل کی اندیکھی بیڑیاں توڑ کر 26 سال کی عمر میں آزاد خلا میں پہنچنے والی پہلی خاتون ویلینٹینا Valentina Tereshkova ہیں، اور ان کو 1963 روس کی خلا میں جانے کی خواہشمند خلابازخواتین ساتھیوں کی ٹیم میں سے منتخب کیا گیا تھا اور بدقسمتی سےانکی ساتھی خلابازوں میں سے کسی کو بھی خلا میں پرواز کرنے کا کبھی موقع نا مل سکا. ویلینٹینا تراشکوف کا کم عمر خلاباز کا ریکارڈ آج بھی قائم ہے.

ویلینٹینا تراشکوف کی خلابازی کے کئی برسوں بعد 1982 میں دوسری روسی خاتون سویٹلانا سویٹسکایا Svetlana Savitskaya، کو خلا میں جانے کا موقع ملا , انہوں نے 1984 خلا میں جہاز سے باہر جا کر اسپیس واک یا Extra-Vehicular Activity (EVA) بھی کی اور یوں خلابازیاں لگانے والی پہلی خاتون خلاباز بن گئیں.

? خلائی سفر پر جانے والی تیسری لیکن پہلی امریکی خاتون سیلی رائڈ Sally Ride تھیں ، جو 1983 میں خلائی شٹل مشن STS-7 کا حصہ بن سکیں جبکہ پہلی خاتون اسپیس شٹل کمانڈر ایلین کولنز Eileen Collins ہیں جو کہ پہلی اسیس شٹل پائلٹ بھی ہیں جبکہ دوسری کمانڈر پامیلا میلرائے Pamela Melroy رہی ہیں.

خلا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون پیگی واٹسن Peggy Whitson ہیں. جنہوں نے اپنی آخری خلائی پرواز 57 سال کی عمر میں انجام دی. پیگی واٹسن کو (ISS) کا پہلی خاتون کمانڈر ہونے کا اعزاز بھی حاصل اور 2008 میں یہ عالمی اسپیس اسٹیشن (ISS) پر یہ کمانڈنگ پوزیشن اپنی ڈیوٹی انجام دیتی رہیں .

? پچھلےسال تک خلاباز خواتین میں پیگی واٹسن ہی تھیں جنہوں نے سب سے زیادہ وقت خلا میں گزارا تھا, یہ عالمی خلائی اسٹیشن پر 288 دن گزار کر واپس لوٹیں تھیں لیکن اب ایک 41 سالہ خاتون خلاباز کرسٹینا کوچ Christina Koch نے پیگی واٹسن کے ریکارڈ کو توڑ ڈالا ہے اور وہ پچھلے سال دسمبر 2019 کےآخر میں عالمی خلائی اسٹیشن 328 دن گزار کر خوشی سے واپس اپنی دنیا میں لوٹ آئی ہیں۔

? سلمان رضا

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You