شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس تحفظ اور خدمت کے جذبے سے سرشار
ریسکیو 15 محافظ سیکٹر 2 کی ڈیوٹی اور خدمت کی شاندار مثال قائم گمشدہ رقم اصل مالک کے حوالے
جہلم پولیس : تفصیلات کے مطابق سائلہ نسیم بی بی ساکن کالا گجراں( برطانی نژاد) نے ریسیکو 15 پر اپنی رقم گمشدگی کی اطلاع کی کہ میں اپنا پرس رکشہ میں بھول گئی ہوں.جس پر محافظ سیکٹر 2 ہیڈ کانسٹیبل شہادت علی,کانسٹیبلان صلاح الدین ہمایوں,مبشر نواز اور سہیل شہزاد نے اطلاع پر فوری رسپانڈ کرتے ہوئے نصب سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے چنگ چی رکشہ کو ٹریس کر کے سائلہ کی گمشدہ رقم مبلغ 7 لاکھ 85 ہزار روپے بر آمد کر کے بحفاظت سائلہ کے حوالے کی.
سائلہ نے ڈسٹرکٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب