اہم خبریںجہلم

ریسکیو 1122 جہلم نے سال2020 میں مجموعی طور پر11252افراد کو ریسکیو کیا

پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122جہلم

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122جہلم
بتاریخ 02 جنوری 2021

ریسکیو 1122 جہلم نے سال2020 میں مجموعی طور پر11252افراد کو ریسکیو کیا۔

انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122جہلم
سال2020 (یکم جنوری تا 31 دسمبر) ریسکیو1122 جہلم کی کارکردگی مثالی رہی۔
سال 2020 ایک کٹھن سال تھا۔لیکن جہلم کے ریسکیورز نے اپنے بلند حوصلے اوربہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 11252لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد6685 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔سال 2020 میں اوسط ایمرجنسی رسپانس ٹائم 6.36منٹ رہا ۔
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کنٹرول روم کومجموعی طور پر379448 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 8559ایمرجنسی کی کالز تھیں۔ ان میں 1875روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 5070میڈیکل ایمرجنسی،164فائرایمرجنسی،147کرائم کیس،18 ڈوبنے کے واقعات، 06 عمارتیں گرنے اور 1277متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ 2020میں ضلع جہلم میں فلڈ ریسکیو آپریشن میں بھی ریسکیو 1122 جہلم نے جانفشانی سے کام کیا اور لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکالنے اور ان کو حفاظتی مقامات پر منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس(PTS) کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں سے 2280 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔

اس موقع پر انچارج ریسکیو1122 جہلم انجینئر سعید احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 جہلم نے کرونا جیسی وباء سے نمٹنے کے لئےبھرپور کردارکیااور کرونا کے مریضوں کو بروقت طبی امداد اور ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری رہا۔ ریسکیو1122 جہلم کی جانب سے 291 کرونا مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور کرونا سے وفات پانے والے 49 افراد کی تدفین میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ کرونا وباء سے متعلق ضلع بھر میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔مزیدانہوں نے کہا ریسکیو1122کے جوان کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال2020 میں ریسکیو 1122 جہلم کو 194045 غیر ضروری کالز موصول ہوئی ہیں۔لہذا ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس نمبرپر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔کیونکہ ایسا کرنے سے کسی مستحق شخص جس کو سروس کی اشد ضروروت ہو،اس کی جان بھی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے مختلف اداروں،سکولز، کالجز،اور یونین کونسلز کی سطح فرسٹ ایڈ اور کیڈرے کی تربیت دی گئی۔جن میں شہریوں کو حادثات سے آگاہی، ابتدائی طبی امداد اور دیگر میڈیکل حادثات سے متعلق تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات اور دیگر حادثات سے متعلق فرضی مشقوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You