*پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122جہلم
بہ تسلیمات عامہ انجینئر سعید احمد
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم
بتاریخ 24 ستمبر 2020*
ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ۔
ریسکیو 1122 جہلم بہترین انداز میں ریسکیو سروس فراہم کر رہا ہے۔ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی)
مورخہ 24 ستمبر 2020 کو ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جناب ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نےاستقبال کیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصدریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔
اس دوران انہوں نےریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر جناب ڈاکٹر عبدالرحمن نےریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ریسکیو سٹاف کو دل جمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔
اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہا، کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے بھی تیار ہیں۔
رپورٹ
محسن بشیر
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 جہلم