ریسکیو 1122جہلم کے زیر اہتمام انٹر یونین کونسل کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مقابلہ جات
ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کے مابین کیڈرے کی مہارت کے مقابلوں کے انعقاد کے بعد ، ہر تحصیل کے بہترین کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز نے ضلعی مقابلوں میں حصہ لیا۔
چونکہ حفاظت معاشرے میں سب سے بڑی ترجیح ہے۔ان مقابلوں کا مقصد کمیونٹی ٹیمز کی استعداد کار کو بہتر کرنا ہے ۔ اور بہترین کارکردگی کی حامل ٹیم کو چوتھے نیشنل چیلنج کے لئے تیار کرنا ہے جو کہ ضلع جہلم کی نمائندگی کرے گی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے کہا کہ صحت مند مقابلہ ٹیموں کو ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنا سیکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
رپورٹ
محسن بشیر
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 جہلم