اہم خبریں

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے راولپنڈی ریجن کے 91سب انسپکٹرز

ریجنل پولیس(یوسف شاہ) آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے راولپنڈی ریجن کے 91سب انسپکٹرز اور322اے ایس آئیز کو اپنے عہدوں پر کنفرمیشن کے احکامات جاری کر دئیے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر راولپنڈی ریجن میں بعہدہ سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کنفرمیشن کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جنکی سفارشات پر کنفرمیشن کے احکامات جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پی پنجاب نے سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کی کنفرمیشن کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے تھے جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر)سید حماد عابد، ایس ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن راجہ عظمت حیات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی پی او آفس راولپنڈی پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے تمام سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کرکے اپنی رپورٹ پیش کی۔ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں آر پی او راولپنڈی نے ریجن کے چاروں اضلاع اور مختلف یونٹس میں تعینات 91سب انسپکٹرز اور 322اے ایس آئیز کو تاریخ پروموشن و بھرتی سے انکے عہدوں پر کنفرمیشن کے احکامات جاری کر دئیے۔تمام کنفرم کئے گئے سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو کنفرمیشن کے بعد راولپنڈی رینج نمبر بھی الاٹ کر دئیے گئے۔
Punjab Government Punjab Police Pakistan
Rawalpindi Police Jhelum Police Official
Attock Police Chakwal Police City Traffic Police Rawalpindi

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You