اہم خبریںپاکستان

ریاست مدینہ کے بعد اسلام کا قلعہ پاکستان ہے: نور الحق قادری

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ایک معروف مذہبی شخصیت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ سنت نبوی پر چلیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے راستے پر نہ چلیں۔ ریاست مدینہ کے بعد اسلام کا قلعہ پاکستان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل مسالک علما بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم کی جانب سے مقامی مسجد میں دئیے جانیوالے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرچیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد ، پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ کے سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اصغر عارف چشتی، مولانا سلمان شاکر،پیر سید ناظم حسین شاہ،مفتی عاشق حسین،مراد یاسین،چوہدری ارشد گجر،مولاناافضل حیدری،پیر سید حبیب عرفانی،قبلہ قاسم علی قاسمی، حافظ کاظم رضاءنقوی،مولانا ایوب خان،شکیل الرحمن ناصر،بشپ عرفان جمیل،پیر افضل سلطان قادری،ریاض سلطان،مولانا سلمان شاکر،ڈاکٹر بدر منیر،پیراسد اللہ شاکر،عبدالرب امجدسمیت عیسائی وہندوبرادری کے اکابرین بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ علما کاکام اللہ کے دین اور حکم کی طرف راغب کرناہے اور یہ کام منبر سے سرانجام دیا جا سکتا ہے، منبر،مسجد اور محراب کو جو آزادی پاکستان میں حاصل ہے کسی ملک میں نہیں،علما کرام کو معاشرے کی بہتری کےلئے اپنا کرداد ادا کرنا ہو گا،علما منبر سے ایسے بیانات نہ دیں جس سے کسی کی دل آزاری ہو ،پاکستان جدید اسلامی فلاحی ملک ہے جسے ریاست مدینہ کے طرز پر بنائیں گے،پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہو ںگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کےخلاف مہم جوئی کے تانے بانے بھارت اور اسرائیل سے شروع ہوکر پاکستان پہنچتے ہیں۔ اس ملک کی حفاظت و امن خوشحالی میں پاک فوج کااہم کردار ہے، ریاست مدینہ کے بعد اسلام کا قلعہ پاکستان ہے، لیبیا،یمن اور شام جیسے ممالک میں بھی پہلے فوج کو کمزور کیا گیا اور پھر اداروں کو تباہ کیا گیا،ان کا مقصد اب پاکستان کی فوج کوکمزور کرکے اداروں کوتباہ کرناہے ہمیں ایسی مہم جوئی کو یکجا ہوکر ہی ناکام بناناہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے نام پر فوج کو برا بھلا کہاجارہاہے جو سراسر غلط ہے،حکومت کوگرانے کیلئے آئینی طریقہ استعمال کریں یاآئندہ الیکشن کا انتظار کریں، اپوزیشن میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، انتشار اور فتنہ پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،پی ڈی ایم والے کبھی کہتے ہیں الیکشن کمیشن ٹھیک نہیں، کبھی فلاں ادارہ ٹھیک نہیں،ہم اس سسٹم کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔

انہوں نے ملک کی ایک معروف مذہبی شخصیت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ سنت نبوی پر چلیں ،ٹرمپ کے راستے پر نہ چلیں، فرانس نے جو خاکے پیش کئے ان کےخلاف پاکستان اور ترکی نے موثر انداز میں کھل کر بات کی، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں کہاتھا کہ تمام مسلم ممالک مل کر گستاخانہ خاکے بنانے والوں کےخلاف آواز بلند کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You