جہلم

روڈز پر ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔ انسپکٹر ابرار اسحاق

روڈز پر ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔ انسپکٹر ابرار اسحاق

سڑک کے ساتھ چلتے وقت ٹریفک کی مخالف سمت چلیں تاکہ ٹریفک سامنے سے آتے ہوئے نظر آۓ۔سب انسپکٹر محسن رضا

جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ نے انسپکٹر جنرل NHMP سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایت کی روشنی اور سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو SP نزاکت علی کی زیرِ نگرانی جہلم، دینہ ، سراۓعالمگیر اور سوہاوہ کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی سیمینارز کا انعقاد کیا اسی سلسلے میں آج میر پور آزاد کشمیر کے نجی ادارے میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جہاں موبائل ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے طلبأو طالبات کو محفوظ طریقے سے روڈ کراس کرنا، سڑک کے ساتھ ساتھ چلنا، چھوٹے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا، ہیلمٹ،ون ویلنگ،سیٹ بیلٹ کے استعمال پر پروجیکٹر کی مدد سے بریفنگ دی اور ٹریفک قوانین سے روشناس کروایا۔ روڈ سیفٹی پیغامات کے مختلف بینرز اور سٹینڈیز آویزاں کیے سیشن میں روڈ سیفٹی سے متعلقہ کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں شرکأ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ درست جوابات دینے والے افراد میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔ جس کو حاضرین نے سراہا۔ ادارے کے پرنسپل نے طلبآو طالبات پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور موبائل ایجوکیشن یونٹ کی اس کاوش کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جاۓ گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You