اہم خبریںبزنس

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 روپے 31 پیسے سستا

لاہور: عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے پاکستان کے 10 ارب ڈالر سے زائد رقم کی ادائیگی مؤخر کرنے، شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے 1.38 ارب ڈالر ملنے کے بعد روپے نے امریکی ڈالر کو پچھاڑ دیا۔ ایک روز میں امریکی کرنسی 3 روپے 31 پیسے ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک ہی روز کے دوران امریکی ڈالر پٹ گیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 روپے 31 پیسے سستی ہو گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر 166 روپے 88 پیسے سے گر کر 163 روپے57 پیسے پر بند ہوا۔

دریں اثناء او پن مارکیٹ میں بھی ڈالر 163 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔

ڈیلرز کے مطابق کورونا کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے اور ایکسپورٹس میں کمی سے 7 اپریل کو ڈالر 167 روپے 89 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا۔ تاہم بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی معاونت اور امپورٹ بل میں کمی روپے کو مستحکم کررہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You