BBC Urdu TV

روس کا افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ۔

روس کا افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ۔

صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد قانونی مراحل سے گزرنا ہو گا۔

روس(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روس نے افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا۔اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان زمیر کابلوو کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد قانونی مراحل سے گزرنا ہو گا۔خبر ایجنسی کے مطابق روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔اور اگست 2021 میں افغانستان سے 20 سالہ جنگ میں امریکا کی شکست کے بعد روس آہستہ آہستہ افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر رہا ہے۔روس کے صدر ولادیمیری پیوٹن نے رواں برس جون میں کہا تھا کہ ان کا ملک طالبان کو دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔

Exit mobile version