BBC Urdu TV

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھی اللہ کی ہے اور آخرت بھی۔دنیا وی علوم اسباب کے لیے ضرورحاصل کریں لیکن دنیا ہی کو کل جان لینا کہ سب کچھ یہ دنیا ہی ہے درست نہیں یہ دنیا امتحان گا ہ ہے۔اسی دنیا میں رہتے ہوئے مخلوق خدا کو فائدہ پہنچائیں تا کہ دین کی نسبت صدقہ جاریہ نصیب ہو۔اسی دنیا میں رہتے ہوئے اپنی نظر آخرت پر رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرب الٰہی کے حصول کے لیے اقرار اور اعمال یہ بنیاد ہیں۔ نماز کی شرف قبولیت بے حیائی اور برائی سے روک دیتی ہے۔کیا نماز کی ادائیگی کے بعد ہمیں یہ کیفیت نصیب ہوتی ہے۔اگر یہ کیفیت نصیب نہیں ہو رہی تو اس میں ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہماری طرف سے کیا کمزوری آرہی ہے۔کیا میری نیت درست تھی میرا لباس پاک تھا؟ایک ایک رکن کو دیکھیں کہاں خرابی آ رہی ہے؟ قرآن کریم کلام ذات باری تعالی ہے کیا مجھے پڑھنے کی سعادت نصیب ہے؟ آپ ﷺ کا مبعوث ہونا تمام مخلوق کے لیے باعث رحمت ہے کیا مجھے سیرت پاک کا علم ہے؟کیا مجھے معلوم ہے کہ میرے پیارے نبی ﷺ نے زندگی مبارک کیسے بسر کی۔اپنے رفقاء کی تربیت کیسے فرمائی؟ اہل خانہ کے ساتھ آپ ﷺ کیسے گفتگو فرماتے تھے۔آپ ﷺ نے زندگی کے شب و روز کیسے بسر فرمائے۔کیا میری محبت کی تڑپ مجھے اس آشنائی تک پہنچا رہی ہے۔کیا وہ اولاد جس کی پرورش میں، میں اپنا آپ لگا رہا ہوں،جس کی ضروریات کی تکمیل کے لیے میں بھوکا رہ رہا ہوں کیا میں نے اسے سیرت پاک سے آگاہ کیا ہے؟اسے گناہ اور ثواب کے بارے بتایا ہے۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں۔خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کیا جتماعی دعا بھی فرمائی۔

Exit mobile version