اہم خبریںبزنس

رواں مالی سال میں پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد رہے گی: ورلڈ بینک نے ایشیا کا مستقبل ‘خوفناک’ قرار دے دیا

عالمی بینک نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے۔

جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ورلڈ بینک کے چیف اکنامسٹ ہینس ٹمر نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے اچھی خبر نہیں ہے اور مستقبل کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے جو کہ گزشتہ تین سالوں میں 4 فیصد تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تیسرے سال ترقی کی شرح 2.1 فیصد مقرر کی تھی تاہم حکومت اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کورونا وائرس اور گزشتہ ادوار میں لیے گئے قرضوں کو قرار دیتے رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You