اہم خبریںدلچسپ و عجیب

رواج اور روایتیں کیسے بنتی ہیں ۔سائنسدانوں نے پانچ بندروں کو ایک کمرے میں بند کیا

رواج اور روایتیں کیسے بنتی ہیں ۔سائنسدانوں نے پانچ بندروں کو ایک کمرے میں بند کیا۔ کمرے میں ایک بلند سیڑھی رکھی

اور اوپر کیلا رکھ دیا. جب کوئ بندر کیلا کھانے سیڑھی پر چڑھتا تو نیچے کھڑے بندروں پر برفیلے پانی کی پائپ سے بوچھاڑ کر دی جاتی. بندروں کو یقین ہو گیا ٹھنڈے پانی کا عذاب سیڑھی چڑھنے پر آتا ہے۔ اب جیسے ہی کوئی بندر سیڑھی چڑھتا عذاب سے بچنے کے لئے دوسرے بندر اسے مار مار کر نیچے اتار لیتے.

سائنسدانوں نے ان میں سے ایک بندر نکالا اور نیا بندر کمرے میں داخل کردیا۔ ساتھ ہی پانی کا پائپ بند کر دیا۔ اب نیا بندر جونہی سیڑھی چڑھا باقی بندروں نے اسے مار کر نیچے کھینچ لیا. نئے بندر کو یقین ہو گیا مار کا عذاب سیڑھی کی وجہ سے آتا ہے.

سائنسدانوں نے ایک ایک کر کے تمام بندر بدل دئیے۔ مگر ہر نیا بندر سیڑھی چڑھنے پر مار کھاتا رھا اور پھر مارنے والے گروہ میں شامل ہوتا گیا. کچھ عرصہ بعد مارنے والوں کو معلوم نہ تھا کیوں مار رہے ہیں اور مار کھانے والے کو پتا نہ تھا اسے کیوں مارا جا رہا ہے.

اسی طرح عبادات کے طور طریقے، شادی محبت کے اخلاقی نسخے، اپنی عورتوں کے بارے مخصوص جذبے، دوسری عورتوں پر نازیبا تبصرے، ہمارا سماجی نصاب بن جاتے ہیں۔ پھر نفسیات میں جذب ہو کر ہماری شخصیت بناتے ہیں۔

بندروں کی طرح دوسروں کو مارتے رہتے ہیں خود مار کھاتے ریتے ہیں لیکن کبھی سوچتے نہیں ہم ایسا کیوں کر رہے ہیں؟
?ماخوز

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You