اہم خبریںپاکستان

رمضان میں بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے: این سی او سی

اسلام آباد:رمضان المبارک میں بازار سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، افطاری سے رات بارہ بجے تک باہر کھانے کی اجازت مل گئی، رش سے بچنے کے لئے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

این سی او سی نے رمضان میں کورونا ایس او پیز جاری کر دئیے۔ تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ہر طرح کی پابندی برقرار رکھی گئی، سماجی، سیاسی، کھیلوں سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی رہے گی۔

این سی اوسی کے اعلامیے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی کے علاوہ غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ رمضان میں رش سے بچنے کے لئے اضافی ٹرینیں چلانے کی ہدایت کی گئیِ، ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائے گا۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔ مزید اقدامات کیلئے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔

این سی اوسی کے مطابق سینما گھر اور مزار مکمل طور پر بند رہیں گے۔ نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر میں سیاحت کے لیے سخت ایس او پیز برقرار رکھے گئے۔ مختلف جگہوں پر ٹیسٹنگ پوائنٹ بنائے جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You