اہم خبریںکرائمز

براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر حکومت کا ایکشن، کریمنل کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن نے 5 افراد کو ملزم نامزد کیا ہے، ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ان میں احمر بلال صوفی، غلام رسول، عبدالباسط، شاہد علی بیگ اور طارق فواد شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق آصف زرداری بری ہوئے تو کہا گیا کہ نیب کے پاس سوئس اکاؤنٹس کا اوریجنل ریکارڈ نہیں، اب سوئس اکاؤنٹ کا حکومت کے پاس اوریجنل ریکارڈ موجود ہے۔ لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے، آصف زرداری کے خلاف کیس کھولا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ریاست پاکستان کا دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کیساتھ تجارت کیلئے ای سی سی کی تجویز کی توثیق نہیں کی گئی۔ بھارت سے تعلقات کی بحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

انہوں نے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت 5 اگست 2019ء کے اقدامات پر نظر ثانی نہیں کرتا، اس کیساتھ تعلقات معمول پر لانا ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک بھارت مقبوضہ وادی میں قابض ہے، اس کیساتھ تعلقات کی بحالی نہیں ہو سکتی۔ بھارت سے تعلقات کی بحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کشمیر کا سودا کرنے کی کسی میں جرات نہیں، عمران خان کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کی حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن الیکشن اصلاحات کے لیے تعاون کرے، حکومت چاہتی ہے کہ ایسا الیکشن ہو جس کو سب تسلیم کریں۔ اپوزیشن کو پہلے بھی اور آج بھی دعوت دیتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن آئے۔

چینی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 45 فیصد شوگر پروڈکشن نواز شریف اور آصف زرداری کے پاس ہے۔ سٹہ بازی کے ذریعے چینی کی قیمت کو بڑھایا گیا۔ سٹہ بازی میں جو لوگ بھی ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You