راولپنڈی ۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے مذاکرات کے لئے کمشنر راولپنڈی کے دفتر پہنچ گئی
مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری، وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز شامل
کمشنر آفس پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو ہوئی
جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے مذاکرات کے بعد تمام چیزوں سے آگاہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات
ہماری جانب سے مذاکراتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات
اویس لغاری ملک میں موجود نہیں، وہ چین گئے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات
جماعت اسلامی کے بجلی سے متعلقہ معاملات ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
200 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو پہلے ہی 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
حکومت سولر پراجیکٹس بھی شروع کر رہی ہے، ڈیزل اور تیل پر چلنے والے پلانٹس کو بند کیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات
سولر ٹیوب ویل لگنے سے بجلی کی کھپت میں کمی ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات
ان اقدامات کا مقصد سستی اور معیاری بجلی پیدا کر کے بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
