راولپنڈی : ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022-23کے لئے مسلم لیگ ن کے حمائت یافتہ طلعت محمود زیدی آئندہ سال کے لئے صدر اور ملک خرم شہزادسیکریٹری منتخب ہو گئے نائب صدراور ایگزیکٹو کمیٹی کی5 نشستوں سمیت8 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں بلامقابلہ منتخب امیدواروں میں 4خواتین بھی شامل ہیں ہائی کورٹ بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بائیو میٹرک ووٹنگ کے دوران 600خواتین سمیت5ہزار سے زائد ووٹروں میں سے 2274مردو خواتین ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا الیکشن کی نگرانی سینئر قانون دان شفقت علی بھٹی کی سربراہی میں 15رکنی الیکشن بورڈ نے کی الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق صدارت کی نشست ون ٹو ون مقابلے کے بعدطلعت محمود زیدی1263ووٹ لے کر آئندہ سال کے لئے صدر منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل احسن حمید للہ986ووٹ حاصل کر سکے سینئر نائب صدر کی نشست پربھی ون ٹو ون مقابلے کے بعد ملک مبشر نذر1492ووٹ لے کرنائب صدر منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل ارشد محمود جنجوعہ نے717ووٹ حاصل کئے سیکریٹری کی نشست پر 3امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد ملک خرم شہزاد904ووٹ لے کر آئندہ سال کے لئے سیکریٹری منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل شبیر احمد مرزا863ووٹ لے کردوسرے اور زین منصور415ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ارسلان بنیامین بھٹی 1326ووٹ لے کر پہلے،علی اکبر چغتائی 516ووٹ لے کر دوسرے اورحمزہ عباسی378ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،جبکہ نائب صدر کی نشست پرخاتون امیدوار نبیلہ رباب،ایڈیشنل سیکریٹری کی نشست پرخاتون امیدوارحنا نعمان،لائبریری سیکریٹری کی نشست پرراجہ بابر رزاق،کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کی5نشستوں پرعاصمہ ڈار، نین تارا طارق اور محمد یاسر عباسی کے علاوہ میاں حبیب الرحمان (اٹک)،مصباح جہانگیرکیانی(جہلم)پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں،سینئر قانون دان شفقت علی بھٹی کی سربراہی میں 15رکنی الیکشن بورڈ میں منظور حسین مغل، سعید یوسف خان،سردار طارق انیس،فیصل خان نیازی،خرم مسعود کیانی، جلیل اختر عباسی، ملک ندیم عمران، زعفران زلفی،ملک ربنواز حیات،راحیل اختر خان یوسفزئی۔صفدر سمور،حیدر محمود مرزا،سردار منظر بشیر،راجہ محمد طالب اورراجہ جواد ارسلان شامل تھے جبکہ الیکشن بورڈ کی معاونت کت لئے بھی15رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولنگ کے دوران اس وقت صورتحال ناخوشگوار ہو گئی جب بائیو میٹرک ووٹنگ کے پہلے تجربے کی وجہ سے پولنگ کے دوران ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پولنگ میں تاخیر کے باعث ووٹروں نے شور ہنگامہ شروع کر دیا جس پر چیئرمین الیکشن بورڈ شفقت علی بھٹی نے پہلے پولنگ روکنے اور بعد ازاں الیکشن ملتوی کر کے دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا جس پر تمام امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور بار میں موجود سینئر وکلا اور انتخابی امیدواروں نے پولنگ جاری رکھنے پر زور دیا بعد ازاں تمام امیدواروں نے تحریری یقین دہانی کرائی کہ وہ پہلی مرتبہ ہونے والی بائیو میٹرک ووٹنگ کے طریقہ کار اور اس کے نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کریں گے جس پر پولنگ دوبارہ معمول کے مطابق جاری رہی نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اس موقع پر کامیاب امیدواروں پر پھول نچھاور کئے گئے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی.
راولپنڈی : افتخار خٹک سے رپورٹ
