BBC Urdu TV

راولپنڈی : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹے وکیشنل کورس میں حصہ لینے والے قانون

راولپنڈی : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹے وکیشنل کورس میں حصہ لینے والے قانون کے طالب علموں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب قائد اعظم ہال میں منعقد کی گئی۔ جس کی قیادت راولپنڈی بار کے صدر سردار منظر بشیر اور سیکرٹری جنرل اسد محمود ملک نے کی وکیشنل کورس میں تمام لیکچرز لینے والے لا ء کے طالب علموں میں اسناد تقسیم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور سیکرٹری کی طرف سے دعوت پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صدیق تارڑ ایڈووکیٹ کو بطور مہمان خصوصی راولپنڈی بار میں تشریف لائے۔ اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ راولپنڈی بار پورے پنجاب میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے اور اس کی تعریف پاکستان کی کسی بھی بار میں چلے جائیں سننے کو ملتی ہے۔ آج مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ صدر بار سردار منظر بشیر اور سیکرٹری اسد محمود ملک صاحب نے مجھے یہاں مدعو کیا جس پہ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آنے والے بچوں کو صرف یہی کہوں گا کہ وکالت کا شعبہ ایک بہت ہی عزت دار اور آپ کے مقام کو بلند کرنے والا پیشہ ہے آپ کی ایمانداری سے کئی بے گناہوں کی جانے بچ سکتی ہے بس محنت اور لگن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ بار پروفیشنلز کی بار ہے یہاں پہ ہر لفظ سوچ سمجھ کے ادا کرنا پڑتا ہے بہرحال میری دعائیں اس شعبے سے منسلک ہونے والے ان بچوں کے لیے ہیں اللہ تعالی ان کو زندگی میں تمام کامیابیاں عطا کرے جس کے یہ مستحق ہے۔ اس موقع پر صدر بار سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بار کونسل کی طرف سے بہت زیادہ سختی تھی اس وجہ سے ہم نے بھی ان بچوں کے ساتھ سختی برتی اور کسی کو بھی لیکچر مس کرنے کی اجازت نہیں دی حاضری صرف اسی کی لگتی تھی جو لیکچر میں حاضر ہوتا تھا اور اسی طرح اس چھٹے وکیشنل کورس کے اختتام پر ہم یہ عیادہ کرتے ہیں کہاانشااللہ آنے والے دنوں میں بھی اس طرح کے لیکچرز کا اہتمام کریں گے تاکہ اس پروفیشن میں آنے والے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کی جا سکے اور ان کو جلد ان تمام معاملات کا ادراک ہو جائے جو کہ ہم لوگوں نے کئی سال اپنے سینیئرز کی خدمت کر کے سیکھا ہے۔ انشائاللہ ہمیں پوری امید ہے کہ یہ ایمانداری سے محنت کریں گے اور راولپنڈی بار کا نام اسی طرح روشن کریں گے جس طرح کہ ہم سے پہلے لوگوں نے کیا اور ہمارے بعد آنے والے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ ہم بہت شکر گزار ہیں صدر ہائی کورٹ بار احسن حمید لٰلہ اور جنرل سیکرٹری ملک خلیل الرحمن، چیرمین ڈسپلن کمٹی ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری آصف محمود لکھن،اسدمحمود عباسی،فرخ عارف بھٹی،نائب صدر پنڈی بار نائلہ فیصل ملک،جوائنٹ سیکرٹری رانا عاشرصاحب اور مہمان خصوصی وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صدیق تارڑ ایڈووکیٹ صاحب کے کہ انہوں نے ہماری درخواست کو قبول کیا اور راولپنڈی بار میں تشریف لائے تقریب کے آخر میں صدر بار اور جنرل سیکرٹری نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ مہمان خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کی۔

Exit mobile version