راولپنڈی : پیپلز لائرز فارم پنجاب کے جنرل سیکرٹری ساجد خان تنولی کی وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس
ہم چاہتے تھے کہ تمام وکلاء اس کے حوالے سے اپنی مشاورت کریں اور تجاویز دیں
2 روز قبل ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اجلاس کا سرکلر جاری کیا گیا
اجلاس میں آئینی ترمیم کے خلاف قرار داد پیش کرنے کی کوشش کی گئی
آئینی ترمیم پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں
آج کے اجلاس میں کورم پورا نہیں تھا، اجلاس کے لیے 150 وکلاء کا ہونا ضروری تھا
ہائی کورٹ کے رولز اور قانون کے مطابق قرار کے لیے ایگزیکٹو باڈی سے مشاورت ضروری ہے
غیر قانونی طریقے سے پیش کی گئی قرار داد کے دوران وکلاء نے نعرے بازی کی
پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے اجلاس میں شدید نعرے بازی کی گئی
ہائی کورٹ کے آئین اور قانون کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی
آج ہونے والا اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی تھا،آئین سازی پر کوئی دوسری رائے نہیں
ہم ججز کی ذاتیات پر نہیں جاتے،لیکن کسی جج کو ہیرو نہیں بنائیں گے
سپریم کورٹ میں بھی آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی
