
راولپنڈی پولیس کی کاروائی، بلیو ورلڈ سٹی اور عبداللہ سٹی کے مالکان گرفتار
دونوں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان نعیم اعجاز اور طاہر عزیز کو انکوائری کیلئے ایس پی صدر کے دفتر طلب کیا گیا تھا، پولیس
انکوائری میں ایس پی صدر، اے سی صدر، اے ایس پی صدر سرکل اور دیگر پولیس افسران موجود تھے، پولیس زمین کے تنازعے کی انکوائری کے دوران دونوں فریقین نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سامنے ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس
دونوں فریقین کے جھگڑے اور دھمکیوں سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر دونوں فریقین کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس
تھانہ سول لائن کی جانب سے فریقین کے خلاف انسدادی کاروائی کا کلندرہ مرتب کرکے بھجوایا جارہا ہے، پولیس
راولپنڈی پولیس میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کے مطابق بلا تفریق قانونی کاروائی پر یقین رکھتی ہے، ایس پی صدر ضیاءالدین احمد