راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش و پیروی کے نتیجہ میں ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرمان کومعززعدالت نےسزائے موت،عمرقید، 60سال قید اورجرمانے کی سزائیں سنادیں۔
مجرم شہزاداختر کوسزائے موت،20سال قید، 03لاکھ روپے ہرجانہ اور50ہزار روپے جرمانہ، مجرم توقیرکو عمر قید،20سال قید، 03لاکھ روپے ہرجانہ اور50ہزار روپے جرمانہ جبکہ مجرم ندیم اختر کوعمر قید،20سال قید، 03لاکھ روپے ہرجانہ اور50ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں،
مجرمان نے گزشتہ سال تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے اعجاز عمر خان کو قتل کردیاتھا.
رپورٹ : افتخار خٹک سے
