اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی : پولیس کی موثر تفتیش اورپیروی مقدمہ کی بدولت ایم ایس سی کی طالبہ کے

راولپنڈی : پولیس کی موثر تفتیش اورپیروی مقدمہ کی بدولت ایم ایس سی کی طالبہ کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جوڑے کو سزا سنا دی گئ،

مجرمان نے ایم ایس سی کی طالبہ کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس کی ویڈیو بھی بنائی تھی،

مجرمان کو سزائیں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سنائیں،

معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم قاسم جہانگیرکو سزائے موت، عمرقید، 03سال قید اور 25لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی

مجرمہ کرن محمود کو عمرقید، 03سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،

مجرمان نے اگست 2019میں ایم ایس سی کی طالبہ کو تھانہ سٹی کے علاقے سے اغواء کیااورگلستان کالونی میں اپنے گھر پر زیادتی کا نشانہ بنایااوراس کی ویڈیوز اورتصاویر بھی بنائی تھیں،

متاثر ہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ سٹی میں اگست 2019میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،
سی پی اومحمد احسن یونس کی جانب سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن،انوسٹی گیشن ولیگل ٹیموں کو بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ پر شاباش

راولپنڈی پولیس خواتین سے زیادتی پر زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنا انصاف کی جیت ہے، سی پی او راولپنڈی

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You