BBC Urdu TV

راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی، 25 کروڑ تاوان کے لئے اغواء ٹک ٹاکر بازیاب، 04 اغواء کار گرفتار

راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی، 25 کروڑ تاوان کے لئے اغواء ٹک ٹاکر بازیاب، 04 اغواء کار گرفتار،

اغواء کاروں کی شناخت عرفان، منظور، علی اور مبین کے نام سے ہوئی،

ٹک ٹاکر گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا تو ملزمان نے اغواء کیا،

راولپنڈی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مغوی محمد اسماعیل کو بحفاظت بازیاب کروایا،

سنگین واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دی تھیں،

پولیس نے قریب ایک ماہ کی انتھک محنت اور کاوشوں سے مغوی کو بازیاب کروایا،

ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،

مغوی کی فیملی پولیس کو اطلاع دئیے بغیر تاوان کی رقم کا کچھ حصہ ادا بھی کیا تھا،

بازیابی کے بعد مغوی کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،

مغوی نے پنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا،

مغوی کی بحفاظت بازیابی اور چار ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر، اے ایس پی صدر، ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیمز کو شاباش،

مغوی کی بحفاظت بازیابی بڑی کامیابی ہے، سی پی او گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،

Exit mobile version