
رواں سال کے دوران راولپنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 333گینگ کے سرغنہ امتیاز کھوکھر عرف تاجی کھوکھر کوساتھیوں سمیت
گرفتارکرلیا،سوشل میڈیا پر خوف کی علامت بننے والے 25سے زائد ٹیرر گینگز کے خلاف بھی گرفتار یاں عمل میں لائی گئیں،قبضہ گروپس اورٹیرر گینگز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس نے 786سرکا ر گینگ کے سرغنہ ولی جان،قبضہ گروپ سائیں انعام،TSFگینگ ذیشان عرف شانی ٹیرر،ٹاپ ٹین بدمعاشاں میں شامل چوہدری مدثرکو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، امتیاز کھوکھر عرف تاجی کھوکھر اورچوہدری مدثرٹاپ 20بدمعاشاں میں سرفہرست ہیں، بڑے گینگسٹر کی گرفتاری کے بغیر معاشرے میں امن کا قیام ناممکن ہے، کسی کو عوام کے ساتھ ظلم یا زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی، کمزور اور قانون پسند عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او راولپنڈی، تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس نے ٹاپ 20بدمعاشاں میں سرفہرست بدمعاش333 گینگ کے سرغنہ امتیاز کھوکھر عرف تاجی کھوکھر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،ائیرپورٹ پولیس نے ملزمان سے 01رائفل M4، 01رائفل 222، 01عدد SMG، 1پستول30بور، 23عدد میگزین اور 665روند بھی برآمد کرلیے، گرفتارملزم امتیاز کھوکرگینگ 333کاسرغنہ ہے جوکہ اس کا گینگ زمین پر قبضہ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے، صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 786گینگ کے سرغنہ ولی جان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے222رائفل،03کلاشنکوف اورویگوگاڑی بر آمد کرلی،786گینگ کا سرغنہ اور اس کے گرفتار ساتھی نے دیگر قانون شکنیوں کے لیے گروپ بنارکھا تھا جومعاشرے میں خوف اور اپنی دھاک بٹھانے کیلئے اسلحہ کی نمائش اور دیگر قانون شکنیاں کرتے تھے،گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ ولی جان سمیت عادل جان، احتشام خان، اعجاز خان اور عبدالجبارشامل ہیں، روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےTSF گینگ کے سرغنہ ذیشان عرف شانی ٹیرر کو ساتھی سمیت گرفتار کیا، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس سے مزاحمت بھی کی، ملزم شانی ٹیرر قتل، دہشت گردی سمیت اسلحہ کی نمائش، قبضہ گروپ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے،چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سائیں انعام اورچوہدری مدثرکوگرفتارکیا، ٹاپ ٹین بدمعاشاں میں شامل چوہد ری مدثر خوف کی علامت تصور کیاجاتا تھا،ملزم کا قانون شکنوں کے ذریعے معاشرے میں خوف وہراس پھیلانے کے علاوہ مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، ملزم کا علاقہ میں قبضہ مافیا کے سر گرم ارکان سے رابطہ تھا،گرفتار ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد مقدمات میں چالان ہو چکا ہے، سی پی اونے کہاکہ کسی شخص کو قانو ن شکنی کرنے اور خوف کی علامت بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،قانون سے طاقتور کوئی نہیں اورہمیں حقیقی معنوں میں قانون کی حکمرانی قائم کرکے معاشرے کو پرامن اورمحفوظ بناناہے اورنوجوان نسل کو بھٹکانے والے ان شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچنا ہے تاکہ ہماری آنے والے نسلیں ان کے شر سے محفوظ رہ سکیں۔