اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی ویسٹریج پولیس کی بڑی کاروائی، شہری کو بھاری تاوان کے لیے اغواء کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی ویسٹریج پولیس کی بڑی کاروائی، شہری کو بھاری تاوان کے لیے اغواء کرنے والا شخص گرفتار، مغوی بازیاب

ملزمان نے اسد اللہ کو اغواء کرکے 03 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، پولیس

گرفتار ملزم پیرزادہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسد اللہ کو اغواء کیا،پولیس

ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او ویسٹریج نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا رلاتے ہوئے ملزم پیرزادہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور مغوی کوبازیاب کروایا،پولیس

مغوی نے ملزم پیرزادہ کے والد فیروز خان سے سال2003میں 06لاکھ روپے لیے تھے جس پر ملزم نے18سال کا سود جمع کرکے رقم تین کروڑ روپے بنا لی،مغوی کا بیان

ملزم کا والد سود کا کاروبار کرتا تھا اور اسی طرح شہریوں کو اُدھار دے کر ان کا استحصال کرتا تھا، ملزم کے والد فیروز نے وفات کے وقت بیٹے کو لوگوں سے سود کی رقم لینے کے لیے کہا،پولیس

سی پی او محمدا حسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش،
سود کا کاروبار اللہ اور رسولﷺ سے جنگ ہے، راولپنڈی پولیس سود کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لیے پر عزم ہے،سی پی او کسی کو سودکے ذریعے مجبور و غریب شہریوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،سی پی او

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You