راولپنڈی : سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کی صحافیوں سے تعارفی ملاقات
سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی چارج لینے کے بعد آج تیسرے دن صحافیوں سے تعارفی ملاقات کی اور سی پی او ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں جرائم کا خاتمہ کرنا ہے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی مزید کہا کہ صحافت اور پولیس دونوں دوست ہیں صحافی کی مثبت خبر پر فوری کاروائی کی جائے گی صحافیوں کے سوالات پر سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے کہا کہ آج یہ صرف تعارفی ملاقات ہے اور آئندہ پریس کانفرنس میں سوالات و جوابات کا سلسلہ رکھیں گے اس کے بعد صحافیوں کے ساتھ بیٹھ کر سی پی او ساجد کیانی نے چائے پارٹی بھی کی
راولپنڈی سی پی او ساجد کیانی صحافیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد روزنامہ جدت کی ٹیم نے علاقہ ڈھیری حسن آباد لالہ زار غوثیہ چوک گلشن شافی کالونی ٹاہلی موہری اور گرجا چوکی کا ایریا میں سکیورٹی اور تھانہ صدر بیرونی اور سول لائن کی کارکردگی کے بارے میں آگاہی گفتگو ہوئی سی پی او ساجد کیانی نے اولین ترجیحات پر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی.
رپورٹ:افتخار خٹک رالپنڈی
