راولپنڈی روات گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین، سابقہ گھریلو ملازمہ ہی چور نکلی،
روات پولیس نے ملزمہ مشال آزاد کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور سامان برآمد کر کیا،
گرفتار ملزمہ سے 5 لاکھ 85 ہزار روپے، 3 تولے طلائی زیورات، 01 لیپ ٹاپ اور دیگر گھریلو سامان برآمد ہوا، پولیس
ملزمہ نے گھر کی ریکی کر کے گھر والوں کی عدم موجودگی میں واردات کا انکشاف کیا ہے، پولیس
نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی عبد الرحمان نامی شہری کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف 04 روز قبل مقدمہ درج کیا گیا، پولیس
ایس ایچ او روات کی زیرنگرانی سب انسپکٹر ناصر خان اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمہ مشال آزاد کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمہ سے ساتھیوں و سہولت کاروں کے متعلق معلومات حاصل کرکے انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدر سرکل سعود خان
سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزمہ کی گرفتاری پرایس پی صدر، اے ایس پی، ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب