راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے گارڈین روم کے سیکیورٹی انچارج سب انسپکٹر اشتیاق مرزا کے مبینہ توہین آمیز اور نامناسب رویے کے خلاف لیڈی پولیس اہلکاروں، صحافیوں اور دیگر افراد میں شدید تشویش پائی جاتی ہے سیکیورٹی انچارج پر الزام ہے کہ وہ اپنی ماتحت لیڈی پولیس اہلکار ساجدہ پروین سمیت فرائض انجام دینے والے صحافیوں اور دیگر افراد کے ساتھ بدتمیزی، تضحیک آمیز گفتگو اور غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہیں جس سے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو رہی ہے ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے گارڈین روم میں تعینات سیکیورٹی انچارج سب انسپکٹر اشتیاق مرزا کے رویے کے حوالے سے شکایات سامنے آئی ہیں الزام ہے کہ وہ اپنی ماتحت لیڈی پولیس اہلکار ساجدہ پروین کے ساتھ بھی نامناسب طرزِ عمل اختیار کرتے ہیں جبکہ عدالتی امور کی کوریج اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے آنے والے صحافیوں کے ساتھ بھی مبینہ طور پر بدتمیزی اور تذلیل آمیز رویہ اپنایا جاتا ہے شکایات کے مطابق پولیس اہلکاروں، صحافیوں اور دیگر سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے کے بجائے سخت اور توہین آمیز لہجہ اختیار کیا جاتا ہے جو نہ صرف پولیس کے پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کے منافی ہے بلکہ عدالتی کمپلیکس جیسے حساس مقام کے وقار پر بھی سوالیہ نشان ہے ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو شہریوں، وکلا، صحافیوں اور دیگر افراد کے ساتھ خوش اخلاقی اور مناسب رویہ اختیار کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں تاہم شکایات کے باوجود مبینہ طور پر ان احکامات پر عمل درآمد نظر نہیں آ رہا صحافتی حلقوں اور متاثرہ افراد نے سی پی او راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر اشتیاق مرزا کے رویے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے، لیڈی پولیس اہلکار ساجدہ پروین اور دیگر متعلقہ افراد کے مؤقف کو سنا جائے اور الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ جوڈیشل کمپلیکس میں فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں، صحافیوں، وکلا اور شہریوں کی عزت نفس کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے گارڈین روم کے سیکیورٹی انچارج سب انسپکٹر اشتیاق مرزا
