راولپنڈی : جشن آزادی کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں سکیورٹی و ٹریفک پلان کے حوالے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کا شہریوں کے لئے اہم پیغام،
سٹی و ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے ملکہ کوہسار میں بہترین سکیورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں،
مری میں 750 سے زائد افسران سکیورٹی ڈیوٹیز جبکہ ٹریفک پولیس کے 233 افسران و اہلکاران ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سی ٹی او بینش فاطمہ
مری آنے والے سیاحوں کے تحفظ اور سفری سہولیات کے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں، سی ٹی او
مری کے راستوں پر سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں، سی ٹی او
بدوں نمبر، غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، سی ٹی او
ون ویلنگ کے لئے آلثر شدہ موٹرسائیکل، بدوں سائلنسر موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سی ٹی او
مری میں صرف فیملیز کی گاڑیوں کے داخلہ کی اجازت ہوگی، موٹرسائیکلوں کے داخلہ پر پابندی ہے، سی ٹی او
مری میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے کے علاوہ دیگر کوئی جھنڈا یا بینر وغیرہ لانے کی قطعی اجازت نہیں، سی ٹی او
شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی کو سیاسی انتشار یا امن و امان میں خلل کی اجازت نہیں دی جائے گی، سی ٹی او
مری آنے والے شہریوں سے التماس ہے کہ دوران سفر اپنا شناختی کارڈ اور سفری دستاویزات ضرور ساتھ رکھیں، سی پی او سید خالد ہمدانی
کسی بھی خلاف قانون سرگرمی آتشبازی، ون وہیلنگ یا ہلڑبازی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہوگی، سی پی او سید خالد ہمدانی
راولپنڈی پولیس پرعزم ہے کہ یوم آزادی پر شہریوں کے لئے بہترین سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے، سی پی او سید خالد ہمدانی
