راولپنڈی تھانہ کہوٹہ پولیس کی فوری کاروائی،17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار،
پرائیوٹ فیکٹری میں کام کرتی ہوں،گاڑی کے ڈرائیور سرفراز عرف سازو نے اسلحہ کی نوک پر ویران جگہ پر لے جاکر ساتھی کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا مدعیہ مقدمہ،
ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،
ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے 17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم سرفرار عرف سازو کوچند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا،
گرفتار ملزم سے اس کے ساتھی کے متعلق معلومات حاصل کر کے اُسے بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس ایچ او متاثرہ لڑکی اورملزم کا میڈیکل پراسس کروالیاگیاجبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تحرک جاری ہے،ایس ایچ او راولپنڈی پولیس خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیر اہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایس پی صدر
سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدر، ایس ایچ اوکہوٹہ اورپولیس ٹیم کو شاباش