
راولپنڈی تھانہ بنی پولیس کی کاروائی، سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا سنگدل باپ گرفتار، مقدمہ درج
سنگدل شخص نے فروٹ کھانے پر سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا،
ملزم نے پلاسٹک کے پائپ سے بچے پر تشدد کیا،
بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق تھانہ بنی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس
ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے بچے پر تشدد کرنے والے شخص محمد نوید کو گرفتار کرلیا، پولیس ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بچے کے میڈیکل سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، ایس ایچ او .پھول سے بچے شفقت اور توجہ کے حقدار ہیں، بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، سی پی او
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب