
راولپنڈی تھانہ بنی پولیس کی اہم کاروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکاروں کو شہید اور زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث کیٹیگری (اے) کا عدالتی مجرم اشتہاری گرفتار
گرفتار مجرم ارشاد عرف دیوا نے ساتھی کے ساتھ مل کر دوران ناکہ بندی روکے جانے پر فائرنگ کر کے ہیڈ کانسٹیبل عارف کو شہید جبکہ کانسٹیبل واجد کو زخمی کر دیا تھا، پولیس
ملزم نے دہشت گردی کورٹ سے ضمانت کروائی اور مفرور ہو گیا تھا، جس پر عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیا تھا، پولیس
ایس ڈی پی او وارث خان کی زیر نگرانی ایس او بنی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اشتہاری کو کراچی سے گرفتار کیا، پولیس
مقدمہ کے دوسرے مجرم حسنین فاروق کو پہلے ہی معزز عدالت سے دو مرتبہ عمر قید کی سزا ہو چکی ہے، پولیس
مجرمان اشتہاری اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی راول رائے مظہر اقبال
سی پی او کی جانب سے ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ایچ او بنی اور انکی ٹیم کو شاباش