اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی تھانہ ائیرپور ٹ کے علاقے میں قتل کےمقدمہ کے اشتہاری مجرم کی گرفتاری

راولپنڈی تھانہ ائیرپور ٹ کے علاقے میں قتل کےمقدمہ کے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے کیے گئے ریڈ کے دوران پولیس پر ملزمان کی فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت 04ملزمان گرفتار، پولیس

تھانہ نصیر آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں گرفتاراشتہاری مجرم ناصر خان کی نشاندہی پراشتہاری مجرم قادر خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، پولیس

اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے تھانہ نصیر آباد، تھانہ ویسٹریج, تھانہ ائیرپورٹ اور ایلیٹ پولیس فورس نے ائیرپورٹ کے علاقہ میں ایس پی پوٹھوہار اور اے ایس پی کینٹ کی زیرنگرانی مشترکہ ریڈ کیا، پولیس

پولیس کو دیکھتے ہی گھر میں موجود ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جوفائرنگ سے زخمی ہوکر گرپڑا جسے گرفتارکرلیاگیا، پولیس

زخمی ملزم کی شناخت محمد آکاش کے نام سے ہوئی،جس سے ایک عدد پسٹل بھی برآمد ہوا، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے، پولیس

پولیس نے فائرنگ کے باجود تین ملزمان خاور محمود، سرور مسعوداورسید دانش کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے 02عدد کلاشنکوف ایک پسٹل اورگولیاں برآمد کرلیں، پولیس
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 02ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس
واقعہ کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیاگیاہے، پولیس

پولیس پر فائرنگ کرنے والے خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر سی پی اومحمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی کینٹ، تھانہ نصیر آباد، ویسٹریج،ائرپورٹ اور ایلیٹ پولیس کو شاباش،

راولپنڈی پولیس سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی، فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا، سی پی او راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You