راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے کے مقدمہ میں امریکہ کے ڈپٹی میڈیکل ایگزامینر کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے سمن جاری کر دیئے ہیں اور پاکستان میں امریکی سفارتخانے کو ہدائیت کی ہے کہ امریکی ڈپٹی میڈیکل ایگزامینرمیجر انتھونی ونسن (Maj Anthony Vinson) کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر ویڈیولنک کے انتظامات مکمل کریں آج (بروزجمعرات) ویڈیو لنک کے ذریعے بیان سے قبل استغاثہ کے اہم گواہ کی حیثیت سے میجر انتھونی کی شناخت کو بھی یقینی بنایا جائے عدالت نے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدائیت کی ہے مذکورہ ڈاکٹر کی شہادت قلمبند کرنے کے دوران اس پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہ رکھا جائے عدالت نے یہ احکامات ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے احکامات کی روشنی میں جاری کی ہیں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ہائی کورٹ میں دائر نظر ثانی پٹیشن میں استدعا کی تھی کہ نظر ثانی پٹیشن کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کو ہدائیت کی جائے کہ وہ مقدمہ کے تفتیشی و استغاثہ کے گیارہویں گواہ کا بیان قلمبند نہ کرے اور امریکہ میں مقتولہ کا پوسٹمارٹم کرنے والے امریکی ڈاکٹر کا بیان بھی قلمبند کیا جائے پراسیکیوشن کی جانب سے پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم رپورٹ میں قتل کی وجہ نہیں بیان کی تھی جبکہ امریکی ڈاکٹر نے پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ بھی تحریر کی ہے ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت عدالت نے گزشتہ روز امریکی ڈاکٹر کو سمن جاری کرتے ہوئے سماعت آج (بروزجمعرات)تک ملتوی کر دی ہے یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں وجیہہ سواتی قتل کیس ٹرائل کے آخری مراحل میں ہے یاد رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2نومبرکومغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات365 کے تحت مقدمہ نمبر577درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس کی والدہ اپنے بھانجے کے ساتھ 16اکتوبر کو فلائیٹ نمبر BA-0261کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان آئی جبکہ انہوں نے 22اکتوبر کو فلائیٹ نمبرBA-0260 سے واپس جانا تھا ایف آئی آرکے مطابق اس کی والدہ اور ان کے2مزید بچے سب امریکی شہریت کے حامل ہیں اور والد کی وفات کے بعد سے امریکہ میں ہی مقیم ہیں جبکہ اس کی والدہ اپنے سابقہ شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کے معاملات سلجھانے کے لئے پاکستان آئی تھیں لیکن رضوان حبیب نے انہیں جائیدا دکی خاطر اغوا کیا اور بعد ازاں 17اکتوبرکو قتل کر دیاتھااس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے
راولپنڈی : افتخار خٹک سے رپورٹ
